Perfect frame Size

فریم  کی اونچائی ، فریم کا سائز

دوستو ہر گھر میں  فریم ، آرٹ ورک یا  پینٹنگ  ضرور آویزاں کی گئی ہوتی ہے۔  ضروری نہیں کہ ایک لاکھ کی پینٹنگ ہو تب ہی خوبصورت لگی گی  بلکہ  سو روپے کی پینٹنگ کو بھی  سلیقے سے لگایا جائے تو  وہ ایک لاکھ کی لگے گی۔ بس  یہی گر آپ کو بتانا چاہ رہا ہوں

فریم کی اونچائی

مشہور  انٹیرئیر   ڈیزائنر   Vern Yip   کہتی ہیں کہ  بہت سے لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ فریم  آویزاں کرنے کی اونچائی کتنی ہو۔ تو میں کہتی ہوں  کہ  فرش سے 60  سے 63 انچ  فریم کے سنٹر تک۔

 

فریم یا پینٹنگ کا سائز

فریم کی چوڑائی  اور لمبائی کی ریشو کیا ہو۔  یہبڑی معنی رکھتی ہے،   تو یہ ریشو  1x1.618  ہے  یعنی  اگر  آپ کی فریم کی چوڑائی   6 فٹ ہے تو   اونچائی  3.8 فٹ ہونا چاہیے یعنی   3.8X1.618  ۔ اس کو گولڈن ریشو کہتے ہیں ۔  اس طرح  فریم زیادہ خوبصورت دکھائی دے گے۔

ایک سے زیادہ فریمز

جب ایک سے زیادہ فریمز اکٹھی لگانی ہوں تو  ان میں دو  یا ڈھائی انچ کا  گیپ رکھیں


فرنیچر  کے اوپر اگر فریم  آویزاں کرنی ہو تو  کم از کم  نو  انچ فرنیچر سے اوپر رکھیں


اسی طرح   صوفے  کی اوپر اگر فریم آویزاں کرنیہے تو  فریم کا سائز صوفے کے سائز سے  75  فیصد سے کم ہو

چھوٹی سے دیوار پر بڑی سے فریم لگانا بھی مناسب نہیں، اس کا فارمولا یہ ہے کہ  دیوار کے  سائز   کو  .37  سے ضرب دیں یعنی  اگر  120 انچ  یعنی  10 فٹ کی دیوار ہے تو  فریم کا سائز   44 انچ ہونا چاہیے۔


اگر آپ کا بجٹ نہیں کہ ایک مہنگی فریم آویزاں کریں۔ تو  آپ تھرموپول کی شیٹ پر  کسی پرانی کپڑے  بیڈ شیٹ وغیرہ کے پیس چپکا کر فریم بنالیں


اگر آپ ایسی ہی مزید ٹپس  چاہتے ہیں تو Youtube چینل  وزٹ کیجئے ۔  





1 comment: