Color Combination


رنگوں کا انتخاب

گھر میں داخل ہوتی ہی جس چیز  پر پہلی نظر پڑتی ہے وہ پینٹ ہے۔ اس سے نہ صرف دیواروں کے رنگ نمایاں ہوتے ہیں بلکہ اس سے گھر میں رہنے والی شخصیت کے مزاج کا بھی پتہ چلتا ہے۔

ایکسٹیریئر کا پینٹ  انٹیرئیر کے پینٹ سے زیادہ امپورٹنٹ ہے۔  گھر میں داخل ہونے  اور کسی اور ڈیکوریشن وغیرہ پر نظر پڑنے سے پہلے باہر کی پینٹ پر نظر پڑتی ہے۔  اگر یہ غلط ہو تو گھر کی خوبصورتی ماند پڑجاتی ہیں۔

میں ایک انٹیریئر ڈیزائنر ہوں۔ سٹڈی کے دوران میرا فیورٹ سبجیکٹ رنگ  اور لائٹنگ تھا۔ میں نے رنگوں کے بارے جو کچھ پڑھا یا سیکھا۔ وہ آپ کے ساتھ شیئر کرنا چاہتا ہوں۔ امید ہے آپ کو بہت پسند آئے گا۔

دیکھا گیا ہے کہ لوگ لاکھوں روپےگھروں کی تعمیر میں لگا دیتے ہیں لیکن ان کو Dreams into reality نظر نہیں آتی۔

اس کی وجہ رنگوں کا غلط انتخاب ہوتا ہے۔  یا تو لوگ کسی اور جگہ پر دیکھ کر کاپی کرنے کی کوشش کرتے ہیں یا خود ہی رنگ منتخب کرلیتے ہیں ۔ جبکہ وہ رنگ اس کمرے کے   سائز  یا  روشنی  سے میچ نہیں کھاتے اور   ٹھیک نہیں لگ رہے ہوتے۔

یہ ایک بہت بڑا مسئلہ ہے  اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے کچھ ٹپس دے رہا ہوں ۔

1۔سب سے پہلی ٹپس یہ ہے کہ جو رنگ آپ کو پسند ہے سب سے اچھا وہی ہے کیونکہ  رنگ تقریباً پانچ سال تک چلتا ہے ۔ آپ کی مرضی کا رنگ نہیں ہوگا تو آپپانچ سال تک دل ہی  دل میں کڑھتے رہیں گے۔ جبکہ نئے سرے سے پینٹ کروانا آسان نہیں۔

2۔دوسری ٹپ یہ ہے کہ آپ کے  پاس جو موجودہ  فرنیچر پردے  یا دوسری  چیزیں ہیں ان کے ساتھ بھی رنگوں کی کمبنیشن بنانے  کی کوشش کریں۔

3۔ اسی طرح اگر آپ کے کمرے کا سائز چھوٹا ہے تو اس میں لائٹ کلر منتخب کرنے ہونگے اور اگر کمرے کا سائز بڑا ہے تو وہاں ڈارک  کلر  بھی کیا جاسکتا ہے۔  

4۔ کمرے کے آس پاس کے رنگوں کو بھی دھیان میں رکھیں۔  جیسے کسے دیوار پر وال پیپر لگانا ہے ،   کوئی الماری ہے  یا فرش کا کون سا رنگ ہے۔ 

5۔ کمرے میں لائٹ کتنی ہے یعنی اگر کمرے میں  لائٹ زیادہ ہے تو ڈارک کلر منتخب کئے جاسکتے ہیں۔ لیکن لائٹ کم ہے تو ڈارک کلر  مناسب نہیں ہوگا۔

  سب سے محفوظ طریقہ تو یہ ہے کہ آپ  رنگوں کی سیمپلنگ کروالیں یعنی  کسی جگہ پر تھوڑا پینٹ کرکے چیک کرلیں کہ یہ کیسا لگ رہا ہے۔

7۔ ایک کمرے میں  ایک ہی کلر نہ کریں بلکہ ایک ہی کلر کے مختلف شیڈ استعمال کریں ۔ یا کم از کم ایک دیوار پر اسی رنگ  کا ایک ڈارک کلر منتخب کریں ۔  یہ ڈارک کلر کون سا ہو یہ بڑا معنی رکھتا ہے ۔ 


اس کا آسان طریقہ یہ ہے کہ   جو آپ کے پاس کلر شیڈ کارڈ ہے اس میں سے کوئی بھی ایک رنگ منتخب کریں باقی دیواروں کے لئے اور اس کا پانچواں رنگ ڈارک دیوار کے لیے چن لیں۔ دھیان رکھیں کہ ڈارک کلر کرنا ہے تو پھر آپ کو کلر اچھی کوالٹی کاپسند کرنا ہوگا ۔ سیلنگ میں  اکثر لوگ سفید کلر کردیتے ہیں ۔ سیلنگ کے لئے  بھی اسی کلر کا لائٹر کلر منتخب کریں۔ جیسے اس چارٹ میں دیکھا جاسکتا ہے۔


 
مشہور انٹیریر  ڈیزائنر  (میری ڈوگلس ) کہتی ہیں :

IMPLEMENT THE 50/150 RULE.

For the perfect color family, mix one batch of paint 50% lighter than the base and another 150% darker.

 رنگوں کے ایکسپرٹ  کہتے ہیں کہ رنگوں کا یہ قائدہ اپنائیں

 



60 فیصد کمرے کا مرکزی رنگ جیسے دیواریں

30 فیصد سکینڈری رنگ  صوفہ  اور  پردے وغیرہ

10 فیصد ڈیکوریشن کی چیزیں جیسے لیمپ، کشن اور  آرٹ ورک وغیرہ


 

کلر کمبی نیشن

کبھی بھی  کسی کمرے میں پانچھ سے زیادہ رنگ استعمال نہ کریں۔ یہ پانچ کلر  بھی کلر وھیل سے منتخب کئے جائیں ۔   اس کے لیے  کلرز کے سیٹس ہماری  ویب  سائڈ  www.baigsdecor.com پر دیکھے جا سکتے ہیں جیسے  مندرجہ ذیل ہیں۔  مزید کلر کمبی نیشن کے لیے رابطہ کیا جاسکتا ہے ۔ یہ ہماری فری سروس ہے۔

 


اگر آپ ایسی ہی مزید ٹپس  چاہتے ہیں تو Youtube چینل  وزٹ کیجئے ۔


 

No comments:

Post a Comment